پنجاب اسمبلی میں مسیحی ملازمین کی ایسٹر کی تقریب ،عبدالعلیم خان کے ہمراہ کیک کاٹا
پریس ریلیز
پنجاب اسمبلی میں مسیحی ملازمین کی ایسٹر کی تقریب ،عبدالعلیم خان کے ہمراہ کیک کاٹا
لاہور۔19اپریل:۔۔۔( )پنجاب اسمبلی کے مسیحی ملازمین نے ایسٹر و گڈ فرائیڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں عبدالعلیم خان نے مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیک کاٹا اور انہیں اس اہم مذہبی تہوار کی مبارکباد دی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار انتہائی لائق تحسین ہے جنہوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور کردار اداکرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ہم سب اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انشاء اللہ ہم سب مل کر نئے پاکستان کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں