عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد ، وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

پریس ریلیز 

عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد ، وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات 

لاہور۔22اپریل: عبدالعلیم خان اجلاس میں شرکت کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں اُن کی وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور عبدالعلیم خان کی موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی مشیر برائے اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اوراُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی عبدالعلیم خان کی خیریت دریافت کی اور اُن سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔



تبصرے