عمران خان نے عالمی معاملات پر جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا
پریس ریلیز
پہلی بار کوئی وزیر اعظم ذاتی نہیں ملکی و قومی مفاد کیلئے غیر ملکی دوروں پر ہے:عبدالعلیم خان
عمران خان نے عالمی معاملات پر جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا
وزیر اعظم کا دورہ چین کامیابیاں سمیٹے گا،نیک نیتی کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے:تبصرہ
لاہور۔26اپریل: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی وزیر اعظم اپنے ذاتی یا خاندانی نہیں بلکہ ملکی و قومی مفاد کیلئے غیر ملکی دوروں پر ہے،دنیا بھر کی نظریں عمران خان اور اُن کی کارکردگی پر مرکوزہیں اور انشاء اللہ کپتان بھرپور اننگز کھیلتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرے گا،عبدالعلیم خان نے عمران خان کے خطاب کو ٹھوس اور حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی و عالمی معاملات پر جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا ہے اور وزیر اعظم کا دورہ چین کامیابیاں سمیٹے گا جس سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن اور خطے میں وطن عزیز کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں بین الاقوامی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے،ہمارے قائد عمران خان دن رات محنت کر رہے ہیں اور اُن کی نیک نیتی کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے،عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی میں آمد کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین اور اُن کے عالمی کانفرنس کے خطاب پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی کیلئے دیرپا اثرات کا حامل قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ساری قوم کی دعائیں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ اور وہ ہر قیمت پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں