عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد، میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت

پریس ریلیز

شہبا زشریف کا عہدے چھوڑنا اور دوسروں کو موقع دینا اچھا اقدام ہے:عبدالعلیم خان 

مسلم لیگ ق سے مثالی تعلقات ہیں، حکومت بہترین بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے:گفتگو

عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد، میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت

لاہور۔3مئی: عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہبا زشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دے کر مناسب اقدام اٹھا یا،اُن کا عہدے چھوڑنا اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو موقع دینا بہتر فیصلہ ہے بظاہر لگتا ہے کہ شہبا زشریف ملک واپس نہیں آنا چاہتے ان فیصلوں کے بعد نواز لیگ میں آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، آج یہاں پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے مسلم لیگ ق سے مثالی تعلقات ہیں،عمران خان اور چوہدری شجاعت حسین و چوہدری پرویز الہی کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں مثالی انڈرسٹینڈنگ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور وقت کے ساتھ ان تعلقات میں مزید پختگی آئے گی، عبدالعلیم خان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی غوروخوض کے بعد مقامی حکومتوں کا ایسا نظام متعارف کرانے جا رہے ہیں جس سے عام آدمی کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوں،انہوں نے کہا کہ بطور وزیر بلدیات انہوں نے 6ماہ اس سلسلے میں خود بھی خاطر خواہ کام کیا تھا اورمثالی نظام ہونے کے ناطے کے پی کے کے بلدیاتی نظام سے بھی مدد حاصل کی گئی،اسی طرح ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسلز کے ذریعے تاریخی کام ہونے جا رہا ہے جب پنجاب کے25ہزار دیہاتوں میں ایک ہی وقت میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے تو یہ صوبہ پنجاب کیلئے بلا شبہ گیم چینجز ثابت ہوگا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ بلدیاتی نظام اس لیے ناکام ہوا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ کوئی اختیار چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا،صوبائی حکومت اپنی پاورز چھوڑے گی تو بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں گے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں دلچسپی لی ہے اور اُن کی تجاویز کی روشنی میں ہی نئی سفارشات تیار کی گئی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنے جا رہی ہے اور نیا بلدیاتی نظام سے تحصیل کی سطح پر ہی لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ 












تبصرے