جگہ جگہ خیر مقدم،ریلی کی شکل میں عبدالعلیم خان کو گھر لے جایا گیا،کارکنوں کے ہمراہ افطاری
پریس ریلیز
عمران خان سے زیادہ ایماندار قیادت موجود نہیں، بھرپور ساتھ دینگے:عبدالعلیم خان
عبدالعلیم خان کی رہائی،کارکنوں کا والہانہ استقبال،بکروں کا صدقہ،نعرے بازی و گل پاشی
جگہ جگہ خیر مقدم،ریلی کی شکل میں عبدالعلیم خان کو گھر لے جایا گیا،کارکنوں کے ہمراہ افطاری
لاہور۔17مئی:۔۔عبدالعلیم خان نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب کی دعاؤں اور حمائیت پر شکریہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان سے زیادہ ایماندار قیادت ملک میں موجود نہیں،کل بھی اُن کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کا بھرپور ساتھ دینگے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کسی عہدے یا وزارت کیلئے ساتھ نہیں دیا تھا،عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی نصب العین ہے جس کیلئے آئندہ بھی شب و روز کوشش کرتے رہیں گے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو خوبصورت اور نیا بنانا چاہتے ہیں روائتی کرپٹ اور خاندانی سیاست دم توڑ چکی ہے اب نیا پاکستان بننے جا رہا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے صورتحال کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور 100دنوں کی قیدمیں نہ تو ایک بھی دن بیمار ہوئے اور نہ ہی انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت کروائی، اللہ تعالیٰ نے انہیں اس میدان میں سرخرو کیا جس پر وہ سجدہ شکر بجا لاتے ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی اصل طاقت اور سرمایہ ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ سرخرو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے عزم نو کا اظہار کرتے ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں آنے والی تبدیلی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا،پی ٹی آئی کا ہر کارکن اپنے کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔
عبدالعلیم خان جمعہ کی نماز کے بعد سہ پہر4بجے جب کوٹ لکھپت جیل سے باہر آئے تو پارٹی کارکنوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا،اُن کے حق میں زبردست نعرے بازی کی،عبدالعلیم خان کیلئے جگہ جگہ پارٹی کارکنوں نے بکروں کا صدقہ دیا،اُن پر پھول نچھاور کیے اورعلیم خان ویلکم ویلکم اور علیم تیرے جان نثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے ہوئے اُن کا گاڑیوں کے جلوس شانداراستقبال کیا،جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں پر پی ٹی آئی کے نغمے گونجتے رہے اورفضاء میں کبوتر بھی چھوڑے گئے۔عبدالعلیم خان پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے سینکڑوں پارٹی ورکرز کے ہمراہ روزہ افطار کیا،اس موقع پر خواتین ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے ٹیلی فون پر عبدالعلیم خان کو رہائی کی مبارکباد دی اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اراکین پنجاب اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور مقامی کارکنوں نے بھی عبدالعلیم خان کو اُن کی رہائی پر مبارکباد دی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں