کپتان کی صلاحیتوں پر غیر متزلزل یقین ہے،جدوجہد جاری رہے گی:عبدالعلیم خان

 


 پریس ریلیز

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی عبدالعلیم خان کے گھر آمد، رہائی پر مبارکباد دی 

صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ اور چوہدری ظہیر الدین بھی مبارکباد کیلئے رہائشگاہ پہنچے 

کپتان کی صلاحیتوں پر غیر متزلزل یقین ہے،جدوجہد جاری رہے گی:عبدالعلیم خان 

 لاہور۔18مئی:۔۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی،چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے مختلف سیاسی و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا اور موجودہ ملکی صورتحال پر بات چیت کی،صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ اور چوہدری ظہیر الدین بھی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر پہنچے اور انہیں ضمانت پر رہا ہونے پر مبارکباد پیش کی، اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کپتان عمران خان کی صلاحیتوں میں غیر متزلزل یقین ہے اور پاکستا ن کے عوام نے جس مثبت تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا تھا انشاء اللہ وہ منزل ضرور حاصل ہو گی،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک میں انصاف اور برابری پر مبنی نظام لانے کی ہے جسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔
عبدالعلیم خان سے گزشتہ روز جہانگیر خان ترین،میاں عامر محمود اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقاتیں بھی ہوئیں،اراکین قومی و پنجاب اسمبلی،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کے گھر جا کر انہیں رہائی پر مبارکباد دی،پھول پیش کیے اور خوشی اور مسرت کا اظہار کیا،عبدالعلیم خان نے ملاقات کیلئے آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں ساتھ دینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔


















تبصرے