حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، ہم سب عمران خان کے دست و بازو ہیں:عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی وزیر،سینیٹر اور صوبائی وزراء کی عبدالعلیم خان کے گھر آمد و مبارکباد

حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، ہم سب عمران خان کے دست و بازو ہیں:عبدالعلیم خان

 لاہور۔19مئی:۔۔اہم قومی و سیاسی رہنماؤں کا عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی سپیکر پنجا ب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، سینیٹر شہزاد وسیم،صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور سمیت اہم شخصیات نے عبدالعلیم خان سے اُن کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں رہا ہونے پر مبارکباد دی،ان رہنماؤں نے عبدالعلیم خان سے مختلف قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے،حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ہم سب اپنے کپتان عمران خان کے دست و بازو ہیں اور اُن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،ماضی کا سیاسی و معاشی ملبہ موجودہ حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ایسے نئے پاکستان کی تشکیل ہے جہاں ہر شہری کو اُس کا حق دہلیز پر مل سکے اسی لیے صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر ہر حال میں پورا اترنا ہوگا، انہوں نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزار ی،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودسینیٹر شہزاد وسیم اور صوبائی وزیر مال کرنل (ر) محمد انور کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی طرف سے حمائیت کو سراہا۔









تبصرے