خزانہ خالی ہو تو مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں،حکومت امیدوں پر پورا اترے گی:میڈیا سے گفتگو

پریس ریلیز 

پنجاب حکومت نے انتہائی بہتر بجٹ پیش کیا، عبدالعلیم خان کا صوبائی بجٹ پر تبصرہ

 خزانہ خالی ہو تو مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں،حکومت امیدوں پر پورا اترے گی:میڈیا سے گفتگو

 لاہور۔14جون:۔۔  پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں عبدالعلیم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پنجاب حکومت نے انتہائی متوازن اور شاندار بجٹ پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر خزانہ خالی ہو تو مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے وفاق اور پنجاب میں آئندہ مالی سال کیلئے آئیڈیل منصوبہ بندی کی ہے اور انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گااور عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ10برسوں کی ناقص منصوبہ بندی، غیر ضروری منصوبوں کے اجراء اور ترجیحات کے ناقص تعین نے وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافہ کیا ہے جس پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم ملک کو معاشی استحکام دلانے کیلئے کوشاں ہے اور یہ بجٹ وفاق اور پنجاب میں اس سلسلے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔


تبصرے