الیکشن کمیشن کے وکلاء ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کیس التوا کا شکار


پریس ریلیز 

 الیکشن کمیشن کے وکلاء ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کیس التوا کا شکار 

 عبدالعلیم خان کے دونوں وکلاء ہر با ر عدالت آ رہے ہیں:ترجمان شعیب صدیقی کا موقف 

 لاہور۔13جولائی: سیشن عدالت میں استغاثہ کیس میں الیکشن کمیشن کے وکلاء ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے جبکہ عبدالعلیم خان کے دونوں وکلاء حافظ فہد مغل اور ملک مقصود کھوکھر عدالت میں بر وقت عدالت میں موجود تھے لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے پرنسپل کونسل مرید حسین کے نہ آنے کے باعث اس کیس کی کاروائی 5اگست تک ملتوی کر دی گئی،عبدالعلیم خان کی طرف سے موقف دیتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے وکلاء ایک سے زائد مرتبہ عدالت میں نہیں آئے جبکہ ہماری طرف سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہے اگر آج بھی الیکشن کمیشن کے وکلاء عدالت آتے تو کیس مزید التوا کا شکار نہ ہوتا،شعیب صدیقی نے کہا کہ ہمارا موقف سچائی پر مبنی اور واضح ہے جسے الیکشن کمیشن کی طرف سے مختلف حربوں کے ذریعے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اسے اہمیت نہیں دی جا رہی،انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی واضح طور پر سامنے آ رہی ہے،عبدالعلیم خان مکمل طور پر بے گناہ ہیں اور ہم انشاء اللہ عدالت میں یہ سچ ضرور ثابت کریں گے۔

تبصرے