یوم سیاہ منانے والوں کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک، عمران خان کامیاب و کامران ٹھہریں گے

پریس ریلیز

 ملکی سیاسی تاریخ میں پر امن مثبت تبدیلی کا ایک سال مکمل ہوا:سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان

 یوم سیاہ منانے والوں کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک، عمران خان کامیاب و کامران ٹھہریں گے

ایک سال پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی:پی ٹی آئی رہنما
 لاہور۔25جولائی:۔۔۔سابق سینئر وزیر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کے دن ملکی سیاسی تاریخ میں پر امن اوراُن مثبت تبدیلی کا ایک سال مکمل ہوا جس میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اور سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز سے فرسودہ نظام کے خاتمے،ملکی استحکام اور پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام دلوانے کے سفر کا آغاز ہوا،اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل آنے والی تبدیلی کا سفر درست سمت میں جاری ہے اور کپتان عمران خان ملک و قوم کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں عوام کی طاقت سے سیاسی جدوجہد کی نئی مثال قائم کی ہے اور ملک دو خاندانوں کی ملکیت سے آزاد ہو کر عوامی ہاتھوں میں آ گیا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج بے وقت کی راگنی ہے جس سے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا درحقیقت یوم سیاہ منانے والوں کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہے اور وہ الزامات سے بچنے کیلئے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 25جولائی نئے پاکستان کی پہلی سالگرہ کا دن تھا جس روز پاکستان کے با شعور عوام نے ثابت کیا کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے وراثتی سیاست کو خیر باد کہہ سکتے ہیں،سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں تمام شعبوں میں تطہیر کا عمل جاری رہے گا اور عمران خان کے ویژن کے مطابق نئے پاکستان کی تشکیل تک کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔


تبصرے