"ایڈ نہیں ٹریڈ"کے سلوگن کو عملی جامہ پہنایا،عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے:گفتگو

پریس ریلیز

 عمران خان نے پاکستان ہی نہیں خطے کی بہتری کی راہ نکالی ہے:سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان 

 "ایڈ نہیں ٹریڈ"کے سلوگن کو عملی جامہ پہنایا،عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے:گفتگو

لاہور۔24جولائی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اپنے کامیاب دورہ امریکہ کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان نے صرف پاکستان ہی نہیں سارے خطے کی بہتری کی راہ نکالی ہے،بالخصوص اُن کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب مدبرانہ اور دور اندیشی پر مبنی تھا جس میں انہوں نے تفصیل کے ساتھ پاکستان کے اندرونی و بیرونی مسائل اور اُن کے حل کی نشاندہی کی ہے،آج یہاں گلبرگ دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ "ایڈ نہیں ٹریڈ"اور امداد کی بجائے تعاون کے سلوگن کو عمران خان عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں کیونکہ اُن کا مقصد پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے سارے دورہ امریکہ کے دوران بھرپور عوامی انداز اپنایا اوراپنے قومی جذبات کی مکمل عکاسی کی،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھی عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کا خیر مقدم کیا ہے،اسی طرح اس دورے کے افغانستان اور کشمیر کے مسئلے کے حل پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوں گے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی اس کامیاب دورہ امریکہ پر تنقید برائے تنقید افسوسناک امر ہے،کامیابیوں کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا اور اپنی نیت نیتی کے باعث عمران خان آئندہ بھی سرخرو ہوتے رہیں  گے۔

تبصرے