فلاپ شو سے شہباز شریف کا خطاب زیادہ مایوس کن نظر آیا:سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا تبصرہ
پریس ریلیز
فلاپ شو سے شہباز شریف کا خطاب زیادہ مایوس کن نظر آیا:سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا تبصرہ
پنجاب گزشتہ10برسوں میں مسائل کی آماجگاہ بنا رہا، میگامنصوبوں کے نام پر ریکارڈ کرپشن ہوئی
کوئی کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان کسی قیمت پر اپنے ویژن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
لاہور۔26جولائی: سابق سینئر وزیر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے باوجود اپوزیشن چند ہزار افراد بھی اکٹھے نہیں کر سکی اور اس فلاپ شو سے شہبا زشریف کا خطاب زیادہ مایوس کن نظر آیا جن کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں تھا اور انہوں نے حقائق کے برعکس کہانیاں سنائیں،عبدالعلیم خان نے اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کاش شہباز شریف عوام کو بتاتے کہ کون کونسے میگامنصوبے میں کتنا کتنا مال بنایا گیا اور لاہور جیسے شہر میں عام آدمی کو پینے کا صاف پانی،تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولتوں سے کیوں محروم رکھا گیا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کی گزشتہ10برسوں کی حکومت نے صوبے کے مالیاتی ڈسپلن کو برباد کر کے رکھ دیا ہے،شہبازشریف نے اپنوں کو نوازنے اور مال اکٹھا کرنے کیلئے بھائی کی وزارت عظمیٰ سے بھرپور فائدہ اٹھا یا اور میگا منصوبوں کے نام پر بھاری کک بیکس لیے گئے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اصل دکھ ایک سال پہلے عوام کی طرف سے مینڈیٹ کا نہ ملنا تھا لیکن شہبا زشریف اور اُن کے حواری حوصلہ رکھیں انہیں ابھی طویل انتظار کرنا ہوگا ِاُن کی کبھی باری نہ آئیگی،سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کسی قیمت پر اپنے ویژن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی واپس قومی خزانے میں لائیں گے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں