صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر عبدالعلیم خان کا مبارکباد کا پیغام
پریس ریلیز
صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر عبدالعلیم خان کا مبارکباد کا پیغام
لاہور۔یکم اگست: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مبارکباد دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ناکامی دراصل عمران خان کی قیادت اورتبدیلی کے موجودہ ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار ہے اور با شعور سینیٹرز نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی گٹھ جوڑ اور سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ جمہوری تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے اور ملک میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو آگے بڑھنے دیں،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے زور لگا کر دیکھ لیا اُن کے عزائم پورے نہیں ہو سکے اور مفادات کی سیاست دم توڑ گئی،انشاء اللہ وطن عزیز عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھتا رہے گا اور ملک گیر تبدیلی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں