عبدالعلیم خان کے چچا حاجی عبدالغفار خان کا انتقال،لاہور میں تدفین کر دی گئی
پریس ریلیز
عبدالعلیم خان کے چچا حاجی عبدالغفار خان کا انتقال،لاہور میں تدفین کر دی گئی
گورنر پنجاب چوہدری سرور،سابق وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت
لاہور۔16اگست: سابق سینئر وزیر پنجاب اورتحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے چچا اور تحریک پاکستان کے کارکن حاجی عبدالغفار خان انتقال کر گئے،انہیں رات گئے لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،عبدالعلیم خان بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے تھے،نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات، صوبائی وزراء،اراکین قومی و پنجاب اسمبلی، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی،پارٹی رہنماؤں و کارکنوں،تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عبدالعلیم خان کے چچا حاجی عبدالغفار خان کی رسم قل 18اگست بروز اتوار بعد از نماز عصر اُن کی رہائشگاہ ون بلاک ای ڈیفنس فیز8بلمقابل لاہور ائیرپورٹ ادا کی جائے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں