عبدالعلیم خان کے چچا کی قُل خوانی، گورنر چوہدری سرور،جہانگیر ترین، سینیٹرز و اراکین اسمبلی کی شرکت
پریس ریلیز
عبدالعلیم خان کے چچا کی قُل خوانی، گورنر چوہدری سرور،جہانگیر ترین، سینیٹرز و اراکین اسمبلی کی شرکت
بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر آزاد نے دعاء کرائی،محفل قرات و قرآن خوانی کا اہتمام
لاہور۔18اگست: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے چچا حاجی عبدالغفار خان کیلئے قُل خوانی کا ڈیفنس لاہورمیں اہتمام کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، جہانگیر خان ترین، سینیٹر ولید اقبال،رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز،صوبائی وزراء صاحبزادہ سعید الحسن،سردار آصف نکئی، میاں خالد محمود، اراکین پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیران چوہدری محمد اکرم اور عون چوہدری،پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات،کامران لاشاری کے علاوہ جسٹس (ر) راجہ صابر،سینئر بیورو کریٹس اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعاء کروائی جبکہ معروف نعت خوان اور قاری حضرات نے محفل قرات اور نعت خوانی کی،اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ رضا حیات ہراج،شعیب صدیقی،عبدالکریم کلواڑ،فرخ جاوید مون،خواجہ جمشید امام اورپارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت اور مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نصیر احمد اور صاحبزادہ جلیل احمد شرقپوری نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اُن سے اُن کے چچا حاجی عبدالغفار خان کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں