سماجی و سیاسی تنظیموں کے عہدیداران کی بھی عبدالعلیم خان کے چچا عبدالغفار خان کیلئے دعائے مغفرت

پریس ریلیز

مختلف اضلاع سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و اظہار تعزیت 

سماجی و سیاسی تنظیموں کے عہدیداران کی بھی عبدالعلیم خان کے چچا عبدالغفار خان کیلئے دعائے مغفرت

لاہور۔19اگست: تحریک انصاف سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارووال، حافظ آباد اور مختلف شہروں سے پارٹی رہنماؤں نے عبدالعلیم خان سے لاہور میں ملاقات کی اور اُن سے اُن کے چچا حاجی عبدالغفار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ملاقات کرنے والوں میں گوجرانوالہ سے احمد چٹھہ،سیالکوٹ سے بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن اورنارووال سے ندیم نثارشامل تھے،انہوں نے دعاء کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دریں اثناء علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں اسلامی جمہوری اتحاد کے وفد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اُن سے اُن کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے بھی عبدالعلیم خان سے اُن کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

























تبصرے