وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ آمد، چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

پریس ریلیز

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ آمد، چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

 صوبائی وزراء،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا بھی اظہار افسوس،قُل خوانی آج ڈیفنس فیز8میں ہوگی

 لاہور۔17اگست: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر جا کر اُن سے اُن کے چچا حاجی عبدالغفار خان کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم،صوبائی وزراء چوہدری ظہیر الدین، میاں خالد محمود،اراکین قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی،حاجی امتیاز اور کرامت کھوکھر،سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی،اراکین پنجاب اسمبلی نذیر چوہان، چوہدری محمد امین اور سرفراز کھوکھر، مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز خواجہ بلال یاسین اور یاسین سوہل،سابق وزیر طاہر علی جاوید، خرم منظور وٹو،پارٹی رہنماؤں شعیب صدیقی، حافظ فرحت عباس، میاں افتخار، آجاسم شریف، مہر واجد عظیم،نوشیر مان اور ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے عبدالعلیم خان سے اُن کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
  عبدالعلیم خان کے چچا حاجی عبدالغفار خان کی قُل خوانی 18اگست بروز اتوار (آج) سہ پہر 5بجے ڈیفنس فیز 8میں ادا کی جائے گی جبکہ اُن کیلئے دعا ئے مغفرت شام 6بجے ہوگی۔


























































تبصرے