دنیا بھر میں ہر مسلمان بھارتی مصنوعات کے عملی بائیکاٹ کا اعلان کرے:پی ٹی آئی رہنما کی اپیل

پریس ریلیز

کشمیر پر خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار:ہر محبت وطن جمعتہ المبار ک کو باہر نکلے گا: عبدالعلیم خان

دنیا بھر میں ہر مسلمان بھارتی مصنوعات کے عملی بائیکاٹ کا اعلان کرے:پی ٹی آئی رہنما کی اپیل 

 کپتان نے 22کروڑ عوام کی قیادت کا حق ادا کر دیا، ساری قوم متحرک ہو چکی ہے:تبصرہ

 لاہور۔27اگست :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے مسئلہ کشمیر پر خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی کہی ہوئی ایک ایک بات حقائق کی ترجمانی کر رہی تھی اور عمران خان کا خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار تھا، انشاء اللہ جمعتہ المبارک کو ہر محبت وطن 12سے ساڑھے12بجے کے دوران باہر نکلے گا اور اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا،عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں اپیل کی کہ پاکستان اور دنیا بھر میں ہر مسلمان بھارتی مصنوعات کے عملی بائیکاٹ کا اعلان کرے اور بھارتی ثقافت اور ہر طرح کی پراڈکٹس سے لا تعلقی کا اظہار کرے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلا شبہ کپتان عمران خان نے 22کروڑ عوام کی قیادت کا حق ادا کر دیا ہے اور کسی لگی لپٹی یا دباؤ میں آئے بغیر انہوں نے اپنے اُس عزم مصمم کا اظہار کیا ہے جو وقت کا اہم ترین تقاضا تھا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر کڑا وقت آیا تو پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر بھرپور طور پر اجاگر کر دیا ہے،ہمارا کردار ذمہ دارا نہ ہے اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے اور اگر اب بھی احساس نہ کیا گیا تو مسئلہ کشمیر پر مودی کو اُن کی اپنی غلطیاں ہی لے ڈوبیں گی،عبدالعلیم خان نے اقوام عالم سے بھی اپیل کی کہ وہ خطے میں استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،ایٹمی جنگ انتہائی خطرناک ہوگی،پاکستان امن کا خواہشمند ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور اگر بھارت نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو اسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔


تبصرے