وفاقی وزیر شفقت محمود اور ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و اظہار افسوس


پریس ریلیز

صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک، ایم این اے سردار نصر اللہ دریشک و دیگر کا بھی اظہا ر تعزیت 

 لاہور۔25اگست: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے لاہور میں عبدالعلیم خان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اُن سے اُن کے چچا حاجی عبدالغفار خان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کی دعاء کی۔
دریں اثناء صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے اُن کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جبکہ ضلع کونسل بہادلنگرکے سابق چیئرمین سید قلندر عباس شاہ، ضلع کونسل اوکاڑہ سے ملک علی قادر، سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر خان اور خانیوال کے سابق چیئرمین انجیئر رضا سرگانہ نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اُن سے اُن کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عمیر نیازی اور اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی نے وکلاء کے وفد کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے اُن کے چچا حاجی عبدالغفار کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔










تبصرے