وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے گھر آمد

پریس ریلیز

 وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے گھر آمد 

 لاہور۔2ستمبر: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ نے لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اُن سے اُن کے چچا حاجی عبدالغفار خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی،انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور عبدالعلیم خان کے مابین سیاسی و دیگر دو طرفہ امور پر بات چیت بھی ہوئی اور بالخصوص مسئلہ کشمیر سے پیدا درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال ہوااور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر میں مسئلہ کشمیر پر مثالی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ ہوا ہے۔




تبصرے