وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بھرپور موقف پیش کریں گے:عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بھرپور موقف پیش کریں گے:عبدالعلیم خان

مودی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا، عمران خان نے کشمیریو ں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا

لاہور۔22ستمبر: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بھرپور موقف پیش کریں گے اُن کی درست پالیسی کے باعث اقوام عالم مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہو چکی ہیں اور مودی کو عالمی سطح پر بے نقاب کر کے عمران خان نے کشمیری بھائیوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔
اپنے تبصرے میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر"ابھی نہیں تو کبھی نہیں "کی نہج پر پہنچ چکا ہے اور اب بھارت کو کشمیر پر اپنی روائتی ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹنا ہوگا اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہوگا،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں  گزشتہ50دنوں سے جاری کرفیو اور ڈھائی جانے والے ظلم و ستم عالمی برادری پر آشکار ہو رہے ہیں اور عمران خان اقوام متحدہ سے خطاب میں رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان اپنے کشمیری بھائیوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اُن کی آواز بنتے ہوئے موجودہ صورتحال سے نجات دلائیں گے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر حاصل ہونے والی پذیرائی لائق تحسین ہے اور ساری قوم اُن کی اس جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


تبصرے