صحت یابی پر اطمینان کا اظہار، چوہدری شجاعت ملکی سیاست کا درخشندہ باب ہیں:عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں عبدالعلیم خان کی ملاقات

صحت یابی پر اطمینان کا اظہار، چوہدری شجاعت ملکی سیاست کا درخشندہ باب ہیں:عبدالعلیم خان

 لاہور۔یکم نومبر:۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم اور بزرگ مسلم لیگی رہنما چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور اُن سے اُن کی صحت سے متعلق دریافت کیا، عبدالعلیم خان نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی اور خیریت سے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی دراز ی عمر کیلئے دعا کی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین حب الوطنی اور ملکی سیاست کا وہ درخشندہ باب ہیں جو ہم سب کیلئے قابل تقلید ہیں،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور عبدالعلیم خان نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

تبصرے