سال2020میں بھی عمران خان ہی قوم کیلئے تبدیلی و بہتری کی امید ہونگے:عبدالعلیم خان

سال2020میں بھی عمران خان ہی قوم کیلئے تبدیلی و بہتری کی امید ہونگے:عبدالعلیم خان

 وزیر اعظم ہر شعبے میں بہتر لانا چاہتے ہیں، دیرپا نتائج کی حامل پالیسیاں لانے کی کوشش کی گئی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال2020میں بھی وزیر اعظم عمران خان ہی ملک و قوم کیلئے تبدیلی و بہتری کی امید ہوں گے جومشکل حالات کے باوجود عوامی امنگوں کے مطابق دورس نتائج کی حامل پالیسیاں متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی کے ساتھ ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کو اندرونی و بیرونی محاذ پر کئی مشکل فیصلوں کا سامنا رہا لیکن نئے سال میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بہتر فیصلے ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست ٹریک پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے اور انشاء اللہ سال2020تبدیلی کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوگا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کا کریڈٹ براہ راست عمران خان کو ہی جاتا ہے جن کے ثمرات ملنا شروع ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی سہولیات کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت جس کے لئے لانگ ٹرم فیصلے کرنا ہوں گے،عبدالعلیم خان کا کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تبدیلی کے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا جا سکے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی قوم سے کیے ہوئے تمام وعدوں کو ایمانداری کے ساتھ پورا کریں گے اور ملک کو خوشحال بنائیں گے۔

تبصرے