امریکہ کی کشمیر کے لیے ثالثی وقت کی اہم ترین ضرورت تھی، معیشت مزید مستحکم ہوگی
وزیر اعظم عمران خان نے خارجہ محاذ پر بڑے "بریک تھرو" کیے ہیں:عبدالعلیم خان
امریکہ کی کشمیر کے لیے ثالثی وقت کی اہم ترین ضرورت تھی، معیشت مزید مستحکم ہوگی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے وزیر عاظم عمران خان کے کامیاب دورہ ڈیوس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ محاذ ہر بلا شبہ عمران خان نے بڑے "بریک تھرو"حاصل کیے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور بحیثیت ریاست پاکستان پر دیگر ملکوں کا اعتماد بحال ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ انٹرنیشنل لیڈرز کی طر ف سے عمران خان کو ملنے والی پذیرائی خوش آئند ہے۔امریکہ اور جرمنی سمیت دیگر ملکوں کی ہمارے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش وقت کی اہم ترین ضرورت تھی جس سے اس دیرینہ معاملے کے حل کی نئی راہ نکلے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں سے ملکی معیشت میں مزید استحکام پیداہوگا اور حکومت کی طرف سے کیے جانے والے سخت فیصلوں کے ثمرات بھی جلد سامنے آنا شروع ہوں گے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ تمام ترمشکلات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط معیشت فراہم کرنے اور فلاحی ریاست بنانے کے ویژن پر گامزن ہیں جس میں انہیں ضرورکامیابی حاصل ہوگی اور انشاء اللہ وہ عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں