جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان کا ہے،ضرور پورا ہوگا:عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان کا ہے،ضرور پورا ہوگا:عبدالعلیم خان

 تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صوبے پر متفق ہے،اس عظیم مقصد کے لئے اپناحصہ ضرور ڈالیں گے

 جنوبی پنجاب:دارالحکومت ملتان ہوگا یا بہاولپور،فیصلہ عوام کا ہوگا:عبدالعلیم خان کی خصوصی گفتگو

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے قیام کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا جو انشاء اللہ ضرور پورا ہوگا اور پی ٹی آئی کی حکومت ہی جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔اپنی خصوصی گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے دارالحکومت کو ملتا ن کو بنانا ہے یابہاولپور کو یہ فیصلہ بھی وہاں کے عوام ہی کریں گے تاکہ اُن کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے اور انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے دور دراز کے علاقوں سے سفر کر کے لاہور نہ آنا پڑے۔ پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کے لئے علیحدہ صوبے کا قیام وقت کی آواز ہے جس کے لئے ماضی کی حکومتوں نے انصاف نہیں برتا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل کیلئے مقامی سطح پر ہی وسائل کی فراہمی کا منشور رکھتی ہے اور اسی اصول کے تحت جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لئے بھی پی ٹی آئی مکمل طور پر متفق ہے ہم سب اسمبلیوں کے اندر اس ضمن میں آئین سازی کے لئے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

تبصرے