عبدالعلیم خان کی صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد غیر رسمی گفتگو
عبدالعلیم خان نے یہاں گورنر ہاؤس میں پنجاب کے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے قائد اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کیے گئے اس اعتماد پر شکرگزار ہیں اور وہ انشاء اللہ لوگوں کے مسائل کے حل اور اُن کی مشکلات کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اُس پر مکمل طور پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی مضبوطی کے لئے تمام کوششیں برؤئے کار لائیں گے اور اُن کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو درپیش موجودہ صورتحال سے جلد نکالے اور ہم سب اپنی روزمرہ کی معمول کی زندگی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھائیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ وزارت کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کریں گے اور اس مقصد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں