سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحومہ کی پنجاب میں پارٹی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا:عبدالعلیم خان کا تعزیتی پیغام
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورغمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔عبدالعلیم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شاہین رضاچیمہ کی پنجاب میں پارٹی کے لئے سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی اُن کی کمی محسوس کرے گا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم سب شاہین رضا چیمہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں