جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے:سینئر وزیر پنجاب
جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے:سینئر وزیر پنجاب
اب دور دراز کے اضلاع سے عوام کو ہر کام کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا:عبدالعلیم خان
پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اس وعدے کی تکمیل میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں:تبصرہ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہصوبے کے قیام کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ انشاء اللہ ضرور پورا ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے نئے سیکرٹریٹ کی تشکیل پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی اس وعدے کی تکمیل میں اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی اپنے کپتان کو اس معاملے پر بھرپور سپورٹ کریں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ سیکرٹریٹ کی تشکیل خوش آئند امر ہے جسے آنے والے وقت میں مزید اختیارات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے اور اب دوردراز کے اضلاع کے عوام کو ہر کام کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شہری سہولتوں سے محروم عوام کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں اور انہیں تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لئے نیک نیتی سے کوشاں ہیں۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ کے ماضی کے ادوار حکومت میں جنوبی پنجاب بری طرح نظر انداز ہوا لیکن موجودہ حکومت نمائشی نہیں حقیقی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے وزیر اعظم عمران خان بر وقت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ فیصلہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہوگا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں