روزگار کے نئے مواقع اورعام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں
ملک بہتری کی طرف گامزن، وزیر اعظم معیشت کی مضبو طی چاہتے ہیں:عبدالعلیم خان
روزگار کے نئے مواقع اورعام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں
مشکل حالات کے باوجود عمران خان سارے وعدے پورے کرنے جا رہے ہیں:گفتگو
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات
کے باوجود ملک بہتری کی طرف گامزن ہے، حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے دن
رات کوشاں ہے اور وزیر اعظم عمران خان ملکی معیشت کو ہر قیمت پر اپنے پاؤں
پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے129اور پی پی
158سے آئے ہوئے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالعلیم خان نے
کہا کہ عالمی اور ملکی کساد بازاری کے باوجود وزیر اعظم عمران خان ملکی
معیشت کی بہتری کے لئے پر عزم ہیں، اُن کا مشن ہر شعبے میں یکساں ترقی لا
کر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا اور اُن کی مشکلات کو کم
کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں حقیقی ترقی پر یقین
رکھتی ہے اسی لیے نمائشی منصوبوں کی بجائے عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل
کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا مشن ملک
کو درپیش مسائل سے نکالنا اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے
جبکہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور بیڈ گورننس نے عام آدمی کے مسائل میں
اضافہ کیا ہے،آج ملک قرضوں کے بوجھ کی جس دلدل میں دھنسا ہوا ہے اس کی ذمہ
دار سابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے ترجیحات کا تعین کیے بغیر اپنی کرپشن کے
لئے ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن سے اپیل کی کہ شہری بھی ترقیاتی کاموں اور
بہتری کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل
کے حل کے لئے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں اور مقامی ترقیاتی کاموں کی ترجیح
شہریوں کے فیڈ بیک کے بعد عمل میں لائی جاتی ہے۔اس موقع پر سینئر وزیر کو
این اے129اورپی پی158کے مختلف علاقو ں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
بھی دی گئی جبکہ وفد کے شرکاء نے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پر سینئر وزیر
عبدالعلیم خان نے اُن کے جلد حل کا یقین دلایا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں