سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی مہر واجد عظیم کی رہائشگاہ آمد،والد کی وفات پر اظہار تعزیت

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی مہر واجد عظیم کی رہائشگاہ آمد،والد کی وفات پر اظہار تعزیت

عبدالعلیم خان کا وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کے بھائی کے انتقال پر بھی اظہا ر افسوس

  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان تحریک انصاف شمالی لاہورکے جنرل سیکرٹری مہر واجد عظیم کی رہائشگاہ پر گئے اور اُن سے اُن کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی حسن شاہ کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرے