وزیر اعظم عمران خان سے سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں ملاقات
گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، تما م اضلاع میں کنٹرول ریٹ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے
امسال فلور ملز کو پنجاب میں وقت سے پہلے گندم کا سرکاری کوٹہ جاری کیا گیا:عبدالعلیم خان
وزیر اعظم عمران خان سے سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں گندم و آٹے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کہیں بھی گندم و آٹے کی کوئی قلت نہیں ہونی چاہیے یہ شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور محکمہ خوراک اور مقامی انتظامیہ کو اس سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ امسال پنجاب کے تمام اضلاع میں سرکاری طور پر گندم کی ریلیز قبل از وقت شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کی تجاویز منظور کرنے اور 15لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی فوری منظوری اور صوبہ کے پی کے میں پنجاب کی طرز پر فلور ملز کو کم نرخوں پر گندم کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں فیصلوں سے پنجاب کے صوبے پر گندم اور آٹے کے حوالے سے بوجھ کم ہو گا اور دونوں صوبوں کے مابین گندم و آٹے کی قیمتوں میں پائے جانے والے تفاوت میں کمی آئے گی۔ سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور انشاء اللہ کہیں کوئی کمی نہیں آئے گی۔وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں آٹے کی کنٹرول ریٹ پرفراہمی کا عمل تیزی سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور کہیں بھی آٹے کی قلت یا گراں فروشی کی شکائیت نہیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان اور سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا مابین محکمانہ و دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا اور مختلف امور زیر غور آئے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں