مختلف اضلاع سے رپورٹ،20کلو آٹے کے تھیلے کی 860روپے کے کنٹرول ریٹ میں فراہمی


مختلف اضلاع سے رپورٹ،20کلو آٹے کے تھیلے کی 860روپے کے کنٹرول ریٹ میں فراہمی

پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں پر مل رہا ہے، محکمہ خوراک و ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے:عبدالعلیم خان

سندھ نے فلور ملز کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی شروع نہیں کی، مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں:گفتگو

سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی860روپے کے کنٹرول ریٹ میں فراہمی کامیابی سے جاری ہے اور کہیں بھی قلت کی کوئی شکائیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ ملک بھر میں صوبہ پنجاب نے آٹا سب سے کم نرخوں میں عوام الناس کو مہیا کیا جا رہا ہے،محکمہ خوراک و ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور سستے آٹے کی وافر مقدار دوکانوں پر موجود ہے۔عبدالعلیم خان نے آج یہاں خصوصی گفتگو میں کہا کہ پنجاب کی فلور ملز سے قواعدو ضوابط کی پابندی کروا رہے ہیں لیکن سندھ میں ابھی تک فلور ملز کو صوبائی حکومت کی طرف سے سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی شروع نہیں کی گئی جس کے باعث صوبوں میں آٹے کی مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں اور بعض عناصر پنجاب سے سستے داموں گندم و آٹا خرید کر دیگر صوبوں میں مہنگا فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی آٹے کے ایک ہی نرخ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ شہریوں کو ملک بھر میں ایک ہی ریٹ پر آٹا میسر ہو سکے۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی کے لئے سخت مانیٹرنگ جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اب شہروں میں کنٹرول ریٹ پر آٹا نہ ملنے کی اکا دکا شکایات بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ نے بھی محکمہ خوراک پنجاب کی کارکردگی کی تصدیق کر دی ہے،انشاء اللہ گندم و آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے آئندہ بھی سخت اقدامات یقینی بنائیں گے۔سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی آٹے و گندم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بہاولپور اور ملتان کا دورہ کر چکے ہیں وہ عنقریب دیگر شہروں میں بھی جائیں گے تاکہ شہریوں کی اگر کوئی شکایات ہوں تو اُن کا ازالہ کیا جا سکے۔

تبصرے