غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60فیصد اضافہ اور114ملین ڈالر تک پہنچنابڑی کامیابی ہے
غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60فیصد اضافہ اور114ملین ڈالر تک پہنچنابڑی کامیابی ہے
وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر دنیا اعتماد کر رہی ہے:سینئر وزیر عبدالعلیم خان
عالمی بزنس کمیونٹی میں پاکستان کا تشخص دن بدن بہتر ہو رہاہے، روزگار میں اضافہ ہوگا
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ میں سامنے آنے والا نمایاں اضافہ انتہائی خوش آئند امر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا 114ملین ڈالر تک پہنچنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار واضح کر رہے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت امسا ل جولائی میں اس انویسٹمنٹ میں 60فیصد اضافہ ہوا جو دنیا بھر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دن بدن عالمی بزنس کمیونٹی میں پاکستان کا تشخص بہتر ہو رہا ہے اوربالخصوص اس غیر ملکی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی خزانے میں اضافہ ہو گا بلکہ معیشت کی بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن سے دیوالیہ ہونے والی معیشت کو بہترین پالیسیوں کے ذریعے استحکام حاصل ہوا ہے اور موجودہ حالات میں وزیر اعظم اور اُن کی ٹیم شاندار نتائج دے رہی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، ہر قومی شعبے میں اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں، ہم کورونا جیسی ایمرجنسی صورتحال سے احسن انداز میں نبرد آزما ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی سے سرخرو کیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے اس یقین کا ا ظہار کیا کہ آنے والے تین برس پی ٹی آئی کے منشور پر بھرپور عملدرآمد کے سال ہوں گے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کرے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں