وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت میں رواں دواں ہیں:سینئر وزیر عبدالعلیم خان
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت میں رواں دواں ہیں:سینئر وزیر عبدالعلیم خان
لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیے گئے وطن کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے
ملک کا مستقبل روشن، جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوں گے:یوم آزادی پر گفتگو
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب درست سمت میں رواں دواں ہیں،ملک کو کرپشن فری بنانے،اقربا پروری اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق تشکیل دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے،انشاء اللہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوں گے۔یوم آزادی پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی جیسی نعمت کی ہمیشہ دل و جان سے قدر کرتی ہیں،یہ ملک لاکھوں جانوں اور عصمتوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اور آج کا ایٹمی پاکستان اپنا تحفظ کرنا خوب جانتا ہے اور اس کو مزید مضبوط بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کا دن قائد اور اقبال کے پیغامات کو تازہ کرنے کی یاد دلاتا ہے،اس ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے جس کے فعال کردار سے موجودہ حکومت قائم ہوئی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ تمام شعبوں میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیز ہوگا اور جس طرح کورونا جیسی خطرناک وبا کا مقابلہ کیا گیا ہے اسی طرح ملک کو مضبوط بنانے اور ہر شہری کو اُس کا حق دلانے کے لئے کاوشیں برؤئے کار لائی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک گیر تبدیلی کے لئے سیاسی کوششوں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اپنا مثبت کردار اد اکرنے کا عہد کرنا ہوگا۔یوم آزادی ہم سب سے قومی تقاضوں کے مطابق باہمی اختلافات سے بالا تر ہو کر آگے بڑھنے کا تقاضا کرتا ہے اور یہی اس دن کا اصل پیغام بھی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ خطرات اور مشکلات میں گھرے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم نیک نیتی کے ساتھ سر گرم عمل ہے جسے انشاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں