عمران خان ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن،نئے پاکستان کی تعمیر ہونے جا رہی ہے:عبدالعلیم خان
عمران خان ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن،نئے پاکستان کی تعمیر ہونے جا رہی ہے:عبدالعلیم خان
وزیر اعظم کے اقدامات سے دو برسوں میں اڑھائی ہزار ارب روپے کی بچت سے قابلیت ثابت
قومی ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے،ملکی معیشت مستحکم ہو گی:سینئر وزیرپنجاب کا ٹوئٹ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن ہیں،اُن کے انقلابی اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات سے نئے پاکستان کی تعمیر ہونے جا رہی ہے اور گزشتہ2برسوں میں اڑھائی ہزار روپے کی بچت اُن کی حکمت عملی،سیاسی بصیرت اور قابلیت ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ریکوڈک،کار کے اور جی آئی ڈی سی کے بڑے منصوبوں میں بھاری بچت کی ہے جبکہ آئی پی پی اور نجی کمپنیوں سے کم قیمت کے نئے معاہدے بھی عمران خان کے اصل ویژن کا عکاس ہیں جو قومی خزانے کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ گیس سرچارج کیس میں کامیابی سے نجی کمپنیوں سے 400ارب روپے کی وصولی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ کورونا بحران کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور تین مہینوں میں 13ہزار پوائنٹس کا اضافہ موجودہ حکومت کی کامیابی ظاہر کرتا ہے،اسی طرح بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرف سے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم قرار دیا جانا بڑا بریک تھرو ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوالیہ ہونے کے نزدیک ملکی معیشت کو نئے سرے سے استوارکرنا عمران خان اور اُن کی ٹیم کا کریڈٹ ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اندرونی اور بیرونی محاذ پر دن بدن کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور انشاء اللہ آنے والے تین برسوں میں یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا اور حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں