آٹے، چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں ہنگامی اجلاس

 

آٹے، چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں ہنگامی اجلاس

اجلاس میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مختلف ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں میں فراہم کیا جا رہا ہے، ادارہ شماریات نے بھی اسکی تصدیق کی ہے۔سینئرصوبائی وزیر

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری

صوبے میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اہم ہنگامی اجلاس سینئرصوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں اتوار کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پرآٹے اور چینی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مختلف ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنے کہا کہ صوبے بھر میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی 860روپے میں فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں میں فراہم کیا جا رہا ہے اور ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بھی اسکی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں میں آٹے کی مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں، صوبوں کو آٹے کا ایک ہی نرخ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

  اجلاس میں خوراک اور صنعت کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ 

     

تبصرے