سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وفاقی وزیر دا خلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت


برآمدات میں ساڑھے8فیصد اضافہ،معیشت کی مضبوطی سامنے آ رہی ہے:سینئر وزیر عبدالعلیم خان

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو نئی معاشی جہت سے ہمکنا ر کر رہے ہیں،ملک ترقی یافتہ بنائیں گے

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وفاقی وزیر دا خلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات میں ساڑھے8فیصد اضافہ معیشت کی مضبوطی ظاہر کر رہا ہے اسی طرح ایکسپورٹ بڑھنے کے ساتھ ساتھ امپورٹ میں کمی بھی حوصلہ افزا ہے جس سے زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور ملک مستحکم ہوگا۔ اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو نئی معاشی جہت سے ہمکنار کر رہے ہیں اور پاکستانی معیشت کے بارے میں انٹرنیشنل ٹریڈسینٹر کے اندازے خوش آئند ہیں جن کے تحت 2024تک ہماری برآمدات 12ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کومضبوط معاشی بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے اور ہم بہتر اور خود مختار معیشت کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ بنانا ہے جس کے لئے موجودہ حکومت تمام شعبوں میں دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ کچھ وقت ضرور لگے گا لیکن عارضی پالیسیوں کی بجائے ملکی مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اور انشاء اللہ آنے والے 3برسوں میں ملک گیر تبدیلی واضح طور پر سامنے آئے گی۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی رہائشگا ہ پر گئے اور اُن سے اُن کے بھائی پیر طارق شاہ ایڈوکیٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عبدالعلیم خان نے پیر طارق شاہ ایڈوکیٹ کی ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کے ضلع کی وکلاء برادری ایک قابل لیڈر سے محروم ہو گئی ہے جن کی قانون کے پیشے اور سماجی شعبے میں ادا کی گئی خدمات کو تادیر تا


تبصرے