حضرت امام حسین ؑ نے حق و صداقت کی سر بلندی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیے:عبدالعلیم خان
حضرت امام حسین ؑ نے حق و صداقت کی سر بلندی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیے:عبدالعلیم خان
باطل کے سامنے کسی خوف و خطر کے بغیر ڈٹ جانا ہی اسلام کی تعلیمات ہیں:سینئر وزیر کا پیغام
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے 10محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ نے حق و صداقت کی سر بلندی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ہونے والے حق و باطل کے معرکے میں تعداد کو نہیں اصولی اور اسلامی موقف کو اصل اہمیت حاصل تھی۔باطل کے سامنے کسی خوف و خطر کے بغیر ڈٹ جانا ہی اسلام کی اصل تعلیمات ہیں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ نے72جاں نثاروں کے ہمراہ تاریخ انسانی کو زندہ رہنے کا جو درس دیا ہم سب کو اُن قربانیوں کے پیچھے کارفرما اصل پیغام پر چلنے کا عہد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا اور حق بات پر قائم رہنا حسینیت ہے۔عبدالعلیم خان نے اپیل کی کہ عاشورہ کے موقع پر ہم سب کو ملک و قوم کی سلامتی اور باہمی اتحادکا عہد کرنا چاہیے اورفروعی اختلافات سے بالا تر ہو کر اسلام کے سلامتی کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ1400سال گزرنے کے باوجود حضرت امام حسین ؑ اور اُن کے رفقاء نے جس عظیم مقصد کے لئے یہ معرکہ لڑا اُس پیغام کی روح آج بھی مکمل طور پر زندہ ہے اور رہتی دنیا تک اسے بھلایا نہیں جا سکے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں