سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی بابا فرید الدین کے مزار پر حاضری، ملکی سلامتی کے لئے دعائیں
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی بابا فرید الدین کے مزار پر حاضری، ملکی سلامتی کے لئے دعائیں
وزیر اوقاف کے ہمراہ باب الجنت میں آمد، فاتحہ خوانی،تبرک کی تقسیم وزائرین سے ملاقاتیں
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔عبدالعلیم خان نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کیں اوروہ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ کے ہمراہ باب الجنت بھی گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بالخصوص برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں بزرگان دین کا بڑا حصہ ہے جنہوں نے اپنے عمل اور درس کے ذریعے اسلام کے مذہب کو عام کیا۔انہوں نے کہا کہ بابا فرید الدین گنج شکر نے اس خطے میں محبت اورسلامتی کا پیغام پھیلایا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان بزرگوں کی تصوف کے ساتھ ساتھ دی گئی اسلامی تعلیمات آفاقی اور ہمہ گیر ہیں اور بلا شبہ ان کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے زائرین سے بات چیت کی اور اُن سے مزار پر دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔عبدالعلیم خان نے لوگوں میں تبرک بھی تقسیم کیا۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور سابق ایم پی اے الحاج محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں