ہر شہری قومی پولیو مہم میں حصہ لے کر ذمہ داری کا ثبو ت دے:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا پیغام

ہر شہری قومی پولیو مہم میں حصہ لے کر ذمہ داری کا ثبو ت دے:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا پیغام

بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر محفوظ اور صحت مند قوم بنانا اور معذوری سے بچنا چاہیے

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو قومی پولیو مہم میں حصہ لے کر اپنی ذمہ داری کا ثبو ت دینا چاہیے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر محفوظ اور صحت مند قوم بنانا چاہیے تاکہ وہ مستقل معذوری سے بچ سکیں۔قومی پولیو مہم کے آغا زکے موق پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں 21ویں صدی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والی نسل کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے جس میں بیماریوں سے بچاؤ بنیادی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے معیا ر کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے جس میں بچوں کو پولیو سے بچانا انتہائی بنیادی ضرورت ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ 21سے25ستمبر تک ملک بھر میں بالخصوص صوبہ پنجاب میں ہر گھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے اور اس ضمن میں والدین خصوصی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سماجی تنظیموں کو بھی عوام میں اس ضمن میں شعوربیدار کرنا چاہیے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں جسمانی معذوری سے بچ سکیں۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحت مند پاکستان کی تشکیل جاری ہے،ہمارے قائد صحت کے شعبے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔؎



تبصرے