سروسز ہسپتال:36جدید مشینوں کے ساتھ ڈائلسز وارڈ کا نیا سیٹ اپ، اخراجات فاؤنڈیشن دیگی
سروسز ہسپتال:36جدید مشینوں کے ساتھ ڈائلسز وارڈ کا نیا سیٹ اپ، اخراجات فاؤنڈیشن دیگی
نیفرالوجی کیلئے بھی مشینیں عطیہ،مریضوں اور اٹینڈنٹس کو بہترین سہولیات دینگے:عبدالعلیم خان
منزلہ وارڈ کی ڈیزائننگ اور تزئین و آرائش کی منظوری، سینئر وزیر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں 36جدید نئی مشینوں کے ساتھ ڈائلسز وارڈ کا نیا سیٹ اپ بنایا جائے گا اور اس سٹیٹ آف دی آرٹ مرکز میں مریضوں اور اُن کے اٹینڈنٹس کو بہترین سہولیات دی جائیں گی جبکہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے بھی بہترین انتظامات سے مزئین کمروں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی اور اس شعبے کے تمام اخراجات عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اس 2منزلہ ڈائلسز وارڈ کی تکنیکی حوالوں سے ڈیزائننگ کی منظوری دی اور ا س پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کہا۔انہوں نے سروسز ہسپتال کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے لئے بھی ڈائلسز مشینیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ کسی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشینوں کو سٹینڈ بائی بھی رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے اس ڈائلسز وارڈ کی تزئین و آرائش میں اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک یہ 36جدید مشینیں لاہور پہنچ جائیں گی اور جیسے ہی تعمیراتی کام مکمل ہو گا اس نئے ڈائلسز یونٹ کو فنکشنل کر دیا جائے گا جبکہ یہ تمام تر فلاحی کام اُن کے والد محترم عبدالرحیم خان مرحوم کے نام سے منسوب ہوگا۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال کے بعد میو ہسپتال میں بھی ڈائلسز یونٹ کی تزئین و آرائش اور نئی مشینوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہے اور یہ فاؤنڈیشن کسی اور ادارے سے ڈونیشن نہیں لیتی بلکہ اپنے وسائل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور عملی خدمت ہو سکے۔ اس موقع پر محکمہ صحت اور سروسز ہسپتال کے سینئر افسران نے اجلاس کو اس ڈائلسز یونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور ماہرین نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں