ساری قوم جام شہادت نوش کرنے وا لے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے:عبدالعلیم خان
ساری قوم جام شہادت نوش کرنے وا لے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے:عبدالعلیم خان
سرحدی علاقے اور بلوچستان دشمن قوتوں کے نشانے پر ہے،عزائم کامیاب نہیں ہونگے
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی فورسزپر حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت پیش
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے فوجی جوانوں پر دہشتگردی کے حملوں کی پر زور الفاظ میں مذمت اور شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان پر حملے کرنے والے ملک دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے،ہمارے عظیم اور بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں پیش کر کے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا ہے اور ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن پر آنچ نہیں آنے دی اور دشمن عناصر کاہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے اس افسوسناک واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے سرحدی علاقے بالخصوص بلوچستان دشمن قوتوں کے نشانے پر ہے جہاں وہ "سافٹ ٹارگٹ"سمجھتے ہوئے دہشتگردی کا ارتکاب کرتا ہے لیکن ہماری فوج 24گھنٹے الرٹ اور ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کافی حد تک کم ہوئی ہے اور ایسی تخریبی کاروائیاں کرنے والے عناصر کسی طور پربچ نہیں سکیں گے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتیں اور وہ بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کی بہادرانہ اور دور اندیشانہ پالیسیوں سے خائف ہیں جنہوں نے ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کیا ہے۔عبدالعلیم خان نے شمالی وزیر ستان اور گوادر میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں