سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا پشاور کے مدرسے میں دھماکے پر اظہار افسوس
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا پشاور کے مدرسے میں دھماکے پر اظہار افسوس
دہشتگردوں کی مذموم کاروائیاں حوصلے پست نہیں کر سکتیں:عبدالعلیم خان کی مذمت
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مذہبی تعلیم میں مصروف معصوم اور بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق ہیں اور نہ ہی اُن کا انسانیت سے دور کا بھی کوئی تعلق ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو عشروں سے دہشتگردی کا سامنا ہے لیکن دشمن کی یہ مذموم کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں