سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس


سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:عبدالعلیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تحریک لبیک کے سربراہ اورمعروف عالم دین علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی دین کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ٍ جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی سچے عاشق رسول ﷺ اور محبت وطن تھے،اُن کی وفات اُن کے پیروکاروں کیلئے بڑا نقصان ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔


تبصرے