گلگت بلتستان نے ثابت کر دیاکہ پی ٹی آئی ہی مقبول ترین پارٹی ہے:عبدالعلیم خان
گلگت بلتستان نے ثابت کر دیاکہ پی ٹی آئی ہی مقبول ترین پارٹی ہے:عبدالعلیم خان
مخالف بیانیے دم توڑ چکے، امید ہے نتائج کو تمام جماعتیں کھلے دل سے تسلیم کرینگی
گلگت بلتستان میں کامیابی پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد
سینئر وزیر پنجا ب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے اور عوام کو اپنے کپتان اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ اب گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،وہاں کے عوام نے جس سیاسی فہم اور با شعو ر ہونے کا عملی ثبو ت دیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستوں اور مشکل ترین موسم میں انتخابات کا انعقاد بذات خود اہمیت کا حامل تھا،اس صورتحال میں دیگر تمام پارٹیوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی جیت خوش آئند امر ہے جس پر علی امین گنڈا پور، زلفی بخاری اور مراد سعید کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مخالفین کے بیانیے دم توڑ چکے ہیں اور اب امید کرنی چاہیے کہ جمہوری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام جماعتیں ان نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کریں گی اور تنقید برائے تنقید کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کریں گی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کیے ہیں اسی لیے اسے مزید کامیابیاں مل رہی ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی اور کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا اور آنے والے دن مزید اچھی خبریں لے کر آئیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں