پرہفتہ رحمت العالمین:عشق رسول ﷺ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے:عبدالعلیم خان
پرہفتہ رحمت العالمین:عشق رسول ﷺ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے:عبدالعلیم خان
سیرت النبی مشعل راہ ہے، نئی نسل کو اسوہ رسول ﷺ سے آگاہی انتہائی ضروری ہے
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے اسلام کی درست تصویر کشی کی:گفتگو
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عشق رسول ﷺ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے کیونکہ پیارے نبی ﷺ کی ذات سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ہفتہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی ذات اقدس ہم سب کیلئے دلوں کی دھڑکن سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ شان رسالت ﷺ کو اجاگر کر کے وزیر اعظم عمران خان نے شاندار اقدام اٹھایا ہے جس پر ہم سب انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کا ہر پہلو ہمارے لئے عملی طور پر مشعل راہ ہے اور بالخصوص نئی نسل کو اسوہ حسنہ سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ ساری انسانیت کے لئے رحمت کا بہترین عملی نمونہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر کشی کی ہے اور بحیثیت اسلامی ملک ہمیں اپنی منفرد شناخت کو ضرور برقرار رکھنا ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر مسلمان کا زندگی کا ہر دن اور ہر سانس عشق رسول ﷺ کے لئے وقف ہے اور اس ہفتے کا منایا جانا اس عزم کی تجدید ہے کہ ہماری ندگیاں نبی آخرالزماں ﷺ کے لئے قربان ہیں اور اس سلسلے میں کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں