چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی سروسز ہسپتال آمد
چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی سروسز ہسپتال آمد
عبدالعلیم خان کی ہسپتال میں چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال گئے جہاں انہوں نے اُن کے صاحبزادوں ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی اُن سے اُن کے والد کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔عبدالعلیم خان نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین انتہائی نفیس، شفیق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نہ صرف ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں بلکہ وہ اعلیٰ پائے کے سینئر ترین سیاستدان ہیں، ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے اور انہیں جلد رو بصحت کرے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین دوررس سیاسی بصیرت اور اعلیٰ معیار کے حامل ہیں، ملکی سیاست میں چوہدری برادران کا اپنا مقام ہے اور ہم سب بالخصوص چوہدری شجاعت حسین کے تجربے اور مشاہدے سے مستفید ہو سکتے ہیں، اُن کا سیاسی فہم و تدبر ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے۔عبدالعلیم خان نے اُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے دونوں صاحبزادوں سے تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں