بنی گالہ کے حوالے سے اپوزیشن کا پراپیگنڈہ بے بنیاد اور افسوسناک ہے:عبدالعلیم خان
بنی گالہ کے حوالے سے اپوزیشن کا پراپیگنڈہ بے بنیاد اور افسوسناک ہے:عبدالعلیم خان
گھروں کی ریگولرائزیشن معمول کی کاروائی ہے، وزیر اعظم نے قانونی راستہ اختیار کیا
عمران خان نے چیف جسٹس کو خود درخواست دی تو وہ اقتدار میں بھی نہیں تھے:ٹوئٹ
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں رہائشگاہوں کی ریگولرائزیشن قوانین و ضوابط کے مطابق معمول کی کاروائی ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے تمام تر معاملات میں قانونی اور جائز راستہ اختیار کیا۔اس حوالے سے اپوزیشن کا پراپیگنڈہ بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اصل حقائق کے مطابق 18سال قبل جب یہ گھر بنا تو یہ اسلام آباد کا دیہی علاقہ تھا جس میں اب شہری تعمیرات کے مطابق مزید فیس ادا کرنا تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے اختیار استعمال کرنا ہوتا تو12لاکھ روپے کی رقم نہ ادا کرتے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تعمیراتی اداروں کی ریگولرائزیشن فیس کو جرمانہ قرار دیا جا رہا ہے اور عمران خان پر الزامات لگانے والے صرف اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ک اپوزیشن کو حقائق سامنے رکھتے ہوئے اس امر کا ادراک ہونا چاہیے کہ ابھی بھی مشروط منظوری دی گئی ہے،اُن کی پوائنٹ سکورنگ بلا جواز ہے جس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔مزید برآں یہ امر بھی ریکارڈ پر ہے کہ عمران خان نے ان گھروں کے بارے میں اُس وقت چیف جسٹس آف پاکستان کو خود درخواست دی جب وہ اقتدار میں بھی نہیں تھے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس جگہ کی خرید سے لے کر تعمیر تک کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور یہ گھر بیرون ملک کرکٹ کھیلنے سے کمائی گئی دولت سے بنایا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ایسی ڈس انفارمیشن کی مہم کے باوجود عمران خان کی مقبولیت برقرار رہے گی اور انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں