سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد کا پیغام


  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد کا پیغام

 جمہوری عمل کا تسلسل خوش آئند، امید ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کا کام ہوگا:عبدالعلیم خان

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے پریس کلب کے انتخابات کے تسلسل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس پلیٹ فارم سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کا کام ہوتا رہے گا اور نئے عہدیداران اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔عبدالعلیم خان نے پریس کلب کے دیگر عہدیداران جاوید فاروقی،سلمان قریشی، زاہد چوہدری،خواجہ نصیراورزاہد شیروانی کے علاوہ گورننگ باڈی کے منتخب اراکین کو اپنی طرف سے مبارکباد دی ہے اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔  



تبصرے