سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی سے ملاقات

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی سے ملاقات 

ہر پاکستانی کا سعودی عرب سے دوستانہ اور دلی محبت کا تعلق ہے:عبدالعلیم خان 

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی سے ملاقات کی اور اُن سے باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں عبدالعلیم خان اور نواف سعید بن المالکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر پاکستانی کاسعودی عرب سے گہرے دوستانہ اور دلی محبت کا تعلق ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ ہمیشہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر بھی بات چیت کی جبکہ سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔


 



تبصرے